سکیورٹی وجوہات کو آڑ بنا کر فلسطینی شہریوں پر بیرون ملک سفری پابندیوں کا سلسلہ جاری

کاغذات اور سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود، صہیونی حکام نے 25 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا

پیر 19 نومبر 2018 17:00

اریحا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عاید ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران صہیونی حکام نے 25 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا۔ تمام فلسطینیوں کو غرب اردن کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ الکرامہ پر روکا گیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی پولیس کا کہنا ہے کہ کاغذات اور سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے الکرامہ گذرگاہ سے اردن داخل ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ان میں سے بعض شہریوں کو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ انہیں سفر سے کیوں روکا گیا ہے۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران الکرامہ گذرگاہ سے 32 ہزار فلسطینیوں کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے گزرنے کی اجازت دی گئی۔

اس دوران صہیونی فوجیوں نے 81 مشتبہ فلسطینیوں روکا گیا۔فلسطینی شہریوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر عاید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہیں اور اسرائیلی انتظامیہ فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے اور انہیں خوف زدہ کرنے کے لیے ان پر سفری قدغنیں عاید کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :