چین ایران سے متعلق امریکی پالیسیاں پاکستان کے مفاد میں نہیں،شیریں مزاری

پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کی ایک لمبی فہرست ہے ، ریمنڈڈیوس رہائی ، معصوم شہریوں کی ڈرون حملوں میں اموات سمیت دہشتگردی کے خاتمہ میں بڑی قربانیاں ہیں، ڈونلڈٹرمپ کے ردعمل میں ٹوئٹ

پیر 19 نومبر 2018 17:00

چین ایران سے متعلق امریکی پالیسیاں پاکستان کے مفاد میں نہیں،شیریں ..
اسلام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شریں مزاری نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ نائن الیون واقعہ کے بعد دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی ا ایک لمبی فہرست ہے ۔ ریمنڈ ڈیوس رہائی ، ڈرون حملے میں شہریوں کی اموات سمیت دیگر اہم تعاون امریکہ کے ساتھ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز شیریں مزاری نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے بیان پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا لیکن یہ ان کے بیان کے لئے سبق ہے کہ جو نائن الیون کے بعد امریکہ کو خوش کرنا چاہتے تھے ۔

دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔ریمنڈڈیوس کی معصوم لوگوں کو بے گناہ قتل کے باوجودہ رہائی ،امریکی ڈرون حملوں میں معصوم شہریوں کی اموات سمیت پاکستان نے امریکہ کے لئے بڑی بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ کس جارح قوت کو خوش کرنا کام نہیں کرتا ۔ چین ایران سے متعلق امریکی پالیسیاں پاکستان کے مفاد میں بلکل نہیں ہیں ۔ ۔