فلم بھارت کے سیٹ پر سلمان خان کے شدید زخمی ہونے کی تردید

پیر 19 نومبر 2018 17:04

فلم بھارت کے سیٹ پر سلمان خان کے شدید زخمی ہونے کی تردید
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) بالی وڈ کے پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری نے فلم بھارت کے سیٹ پر اداکار سلمان خان کے شدید زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کے یونٹ کے ایک کارکن کا کہنا تھا کہ فلم بھارت کے سیٹ پر ورزش کرنے کے دوران اداکار سلمان خان کی پسلیاں زخمی ہوگئی اور وہ ممبئی واپس آگئے تھے لیکن پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری نے انسٹا گرام میں ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی ہے اورکہا ہے کہ اداکار سلمان خان کے زیادہ زخمی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، وہ معمولی زخمی ہونے پر ممبئی گئے اور دسمبر کے پہلے ہفتے سلمان خاندوبارہ عکس بندی میں حصہ لیں گے۔