وکی ڈونر کے سیکوئل کا ضرور حصہ بننا چاہوں گا، ایوشمن کھرانہ

پیر 19 نومبر 2018 17:04

وکی ڈونر کے سیکوئل کا ضرور حصہ بننا چاہوں گا، ایوشمن کھرانہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار ایوشمن کھرانہ نے فلم وکی ڈونر کے سیکوئل کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ایوشمن کھرانہ کا کہنا تھا کہ انہیں فلم وکی ڈونر کے سیکوئل کے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں اور اگر فلم کا سیکوئل بنایا گیا اور اس کا سکرپٹ پہلی فلم سے زیادہ اچھا ہوا تو وہ ضرور اس فلم کا حصہ بننا چاہیں گے بصورت دیگر تمام کوششیں رائیگاں جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :