عدالت نے سابق کمشنراوورسیزپاکستانیزکمیشن افضال بھٹی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط اجازت دیدی

افضال بھٹی کو 65 لاکھ قومی خزانے میں جمع کروانے کی ہدایت ،رقم وصولی کاعمل 10روزمیں مکمل کرلیاجائے‘عدالت

پیر 19 نومبر 2018 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) عدالت نے سابق کمشنراوورسیزپاکستانیزکمیشن افضال بھٹی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط اجازت دیدی،عدالت نے افضال بھٹی کو 10 روز میں 65 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سابق کمشنراوورسیزپاکستانیزکمیشن افضال بھٹی کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

ڈی جی نیب لاہور نے عدالت کو بتایاکہ افضال بھٹی کے ذمہ ایک کروڑ 35 لاکھ واجب الاداہیں،افضال بھٹی 50 لاکھ روپے جمع کرانے کوتیارہیں۔عدالت نے افضال بھٹی کانام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط اجازت دیدی۔چیف جسٹس نے کہا کہ افضال بھٹی 10 روزمیں 65 لاکھ قومی خزانے میں جمع کرادیں اورافضال بھٹی سے رقم وصولی کاعمل 10 روزمیں مکمل کرلیاجائے۔