نقیب اللہ قتل کیس ،

عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے 28 نومبر تک ملتوی کر دی

پیر 19 نومبر 2018 17:22

نقیب اللہ قتل کیس ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کے تفتیشی افسر کی عدم موجودگی پر عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر کی جانب سے پیرکو کیس کے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش کی جانی تھی۔

واضح رہے کہ نوجوان نقیب اللہ محسود سمیت 4افراد کو 13 جنوری 2018 کو کراچی میں ماورائے عدالت قتل کیا گیا تھا، ان کے پولیس مقابلے میں قتل کے الزام میں سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ملزم رائو انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت 5 ملزمان اس کیس میں ضمانت پر رہا ہیں، ملزمان کے خلاف شاہ لطیف ٹائون اور سچل تھانے میں 3 مقدمات درج ہیں۔