حیدر آباد شہر میں باکسنگ کھیل کے ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں‘طاہر خان

پیر 19 نومبر 2018 17:29

حیدر آباد شہر میں باکسنگ کھیل کے ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں‘طاہر خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) ڈویژنل باکسنگ ایسو سی ایشن حیدر آباد کے سرپرست طاہر خان نے کہا ہے کہ حیدر آباد ڈویژن میں نئے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بات صرف سرپرستی کی ہے اگر حکومت کے نجی ادارے ہمارے ساتھ تعاون کریں تو پھر سے ملکی و بین الاقوامی معیار کے باکسرز موجود ہیں وہ ڈویژنل باکسنگ ایسو سی ایشن حیدر آباد کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایک روزہ انٹر ڈسٹرکٹ جونیئر اینڈ یوتھ باکسنگ ٹورنامنٹ کے موقع پر خطاب کررہے تھے‘ ریفری ججز کے فرائض لعل محمد‘ بشارت‘ سلیم راجپوت‘ جبران‘عمران شاہ نے انجام دیئے اس موقع پر قمر الدین اور علاقے کے دیگر معززین بھی موجود تھے ایک روزہ مقابلوں میں کراچی و حیدر آباد کی26باکسرز نے حصہ لیا اور فائنل میں8 مقابلے ہوئے جونیئر کلاس میں کراچی نے تین گولڈ لے کر پہلی اور یوتھ کلاس میں ہیدر آباد نے دو گولڈ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی‘قبل ازیں46کے جی میں ذیشان(کراچی) نے محمد اذان (حیدر آباد) کو3-0 سے‘48 کے جی میں سمیر(کراچی) نے محمد اویس(حیدر آباد) کو2-1سے‘50 کے جی میں منیر(کراچی) نے شہریار(حیدر آباد) کو3-0سے‘52 کے جی میں ساجد (حیدر آباد) نے بلال(کراچی) کو2-1سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

یوتھ کلاس میں52 کے جی میں جمیل کچھی(کراچی) نے حسن علی(حیدر آباد) کو3-0سے‘56 کے جی میں سرفراز(حیدر آباد) نے اسماعیل(کراچی) کو2-1سے‘60کے جی میں رومن(حیدر آباد) نے نجاد(کراچی) کو2-1سے‘64 کے جی میں قلندر(کراچیحیدر آباد) کو2-1سے ہرادیا۔

متعلقہ عنوان :