دوسری جماعت کا طالب علم تھریشر میں آکر اپنے ایک بازو سے محروم ہو گیا

پیر 19 نومبر 2018 17:32

تلہار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) دوسری جماعت کا طالب علم تھریشر میں آکر اپنے ایک بازو سے محروم ہو گیا،آپریشن کے لئے کراچی منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق تلہار کے وارڈ نمبر 3 کے گاوں پھوٹوماچھی کے رہائشی محمد آچار ماچھی کا 8 سالہ بیٹا میر حسن ماچھی گھر کے باہر کھیلتے ہوئے دہان کے تھریشر میں آگیا،جس کی وجہ سے اس کا ایک بازو کٹ گیا،زخمی بچے کو فوری طور طبی امداد کے لئے سرکاری اسپتال تلہار لایا گیا، جہاں سے اس کو کراچی روانہ کردیا گیا،تاکہ کٹا ہوا بازوآپریشن کے ذریعے دوبارہ لگایا جا سکے ،زخمی بچہ دوسری جماعت میں زیر تعلیم ہے

متعلقہ عنوان :