Live Updates

نئے پاکستان میں چھُٹیاں ہی چھُٹیاں

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مذہبی تہواروں پر خصوصی چھُٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 نومبر 2018 17:00

نئے پاکستان میں چھُٹیاں ہی چھُٹیاں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 نومبر 2018ء) : ''نئے پاکستان'' میں چھُٹیاں ہی چھُٹیاں ہوں گی کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اہم مذہبی تہواروں پر خصوصی چھُٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تمام مذہبی تہواروں پر خصوصی چُھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں اقلیتیں بھی شامل ہیں۔

ہندو برادری، سکھ برادری اور مسیحی برادری کو بھی ان کے مذہبی تہواروں پر خصوصی چُھٹیاں دی جائیں گے تاکہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے مذہبی فرائض بخوبی انجام دینے کے ساتھ ساتھ مذہبی تہوار بخوبی منا سکیں۔ اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خصوصی اقدامات بھی شروع کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے تمام محکموں کو ایک سرکلر جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تمام محکمے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو 25 دسمبر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

حکومتی سرکلر میں کہا گیا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت کے اس فیصلے سے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو احسن طریقے سے اپنے تہوار منانے کا موقع ملے گا اور حکومت کے اس فیصلے سے اقلیتی جماعتوں کا موجودہ حکومت پر اعتماد بڑھے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات