عید میلاد النبیﷺ عقیدت و احترام سے منائی جائیگی، ڈی پی او ساہیوال

پیر 19 نومبر 2018 17:32

عید میلاد النبیﷺ عقیدت و احترام سے منائی جائیگی، ڈی پی او ساہیوال
چیچہ وطنی۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ڈی پی او ساہیوال کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مہینہ بابرکت اورباعث رحمت ہے جسے نہایت ادب و احترام اور عقیدت سے منایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ پورے ملک کی طرح ساہیوال میں بھی نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی، اس سلسلہ میں محافل نعت، محافل میلاد، سیرت سیمینارز، سیرت کانفرنسیں اور جلوس و اجتماعات کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرلئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے سلسلہ میں ہونے والے پروگراموںکے پر امن انعقاد کیلئے علماء کرام کی معاونت نہایت ضروری ہے، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو فرقہ وارانہ گفتگو یا تقریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس سلسلے میں علمائے کرام اپنی صفوں میں اتحاد پیداکریں اور مذہبی بھائی چارے اور یگانگت کو فروغ دیں، عوام اپنے ارد گرد شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، کسی کو بھی فرقہ وارانہ پمفلٹ کی اشاعت اور تقسیم کی ہرگز اجاز ت نہیں،جبکہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پرسختی سے پابندی ہے، مرکزی جلوس کی سکیورٹی کیلئی4 ڈی ایس پیز، 11 انسپکٹرز، 26 سب انسپکٹرز، 59 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 363 ہیڈکانسٹیبلز و کانسٹیبلز اور 103 قومی رضاکاران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :