ترکی نے کینسر کے علاج کے لئے بائیو سیمیلر دوا تیار کر لی

پیر 19 نومبر 2018 17:38

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ترکی نے کینسر کے علاج کے لئے بائیو سیمیلر دوا تیار کر لی۔ بائیو سیمیلر دوا کو ریفرنس ڈرگ بھی کہا جاتا ہے جو کسی غیر ملکی فار سیٹیکلز کے پاس دوا کے پیٹنٹ کے خاتمے کے بعد مقامی سطح پر تیار کر لی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

دماغ اور گردن کے کینسر کے علاج کی دوا ترک سائنسٹفک اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ کونسل کے مرمارا ریسرچ سنٹر میں تیار کی گئی ہے جس پر ابھی لیبارٹری میں تجربات کئے جا رہے ہیں جو آئندہ سال مئی تک مارکیٹ میں آجائے گی۔

سائنسدانوں نے کہا کہ ترکی اپنی صلاحیت کے لحاظ سے 180 مختلف بائیو سیمیلر ادویات تیار کر سکتا ہے۔جو دوا ترکی نے ایجاد کی ہے وہ کینسر کے علاج کے لئے کیمیو تھراپی میں استعمال ہوتی ہے ۔ترکی اس وقت بائیو ٹیکنالوجیکل ادویات مکمل طور درآمد کرتا ہے جو اس کے کل فارماسیوٹیکلز سیکٹر کا 20فیصد بنتا ہے۔ترکی کی حکومت نے حالیہ برسوں میں دوا سازی پر تحقیق کے لئے فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :