اعجاز پٹیل کی ٹیسٹ کرکٹ میں جاندار انٹری، ڈیبیو میچ میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کر کے مین آف دی میچ ایوارڈ لے اڑے

پیر 19 نومبر 2018 17:56

اعجاز پٹیل کی ٹیسٹ کرکٹ میں جاندار انٹری، ڈیبیو میچ میں عمدہ بائولنگ ..
ابوظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) نیوزی لینڈ کے سپنر اعجاز پٹیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں جاندار انٹری کرتے ہوئے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کر دیا، انہوں نے پاکستان کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں غیرمعمولی بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو کامیابی دلائی بلکہ مین آف دی میچ ایوارڈ بھی لے اڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوسری اننگز میں تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن اپ تہس نہس کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، پاکستانی ٹیم 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 171 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، پٹیل نے 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا، انہوں نے مجموعی طور پر 7 وکٹیں لی تھیں۔

پٹیل ڈیبیو ٹیسٹ اننگز میں 5 یا زائد وکٹیں لینے والے چوتھے کیوی بائولر بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل کولن ڈی گرینڈ ہوم، موئر اور کریسویل بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، گرینڈ ہوم، موئر اور کریسویل نے ڈیبیو ٹیسٹ اننگز میں 6، 6 وکٹیں لی تھیں۔

متعلقہ عنوان :