ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ، آسٹریلوی ٹیم کو سلو اوور ریٹ کی بناء پر جرمانے کا سامنا

پیر 19 نومبر 2018 17:56

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ، آسٹریلوی ٹیم کو سلو اوور ریٹ کی بناء پر جرمانے ..
گیانا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ کی پاداش میں جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز میں جاری ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں بھارت ویمن کے خلاف کھیلے گئے چوتھے اور آخری گروپ میچ میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ وقت میں اوورز ختم کرنے میں ناکام رہی اور اس نے ایک اوور شارٹ کیا جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پوری ٹیم پر جرمانے عائد کر دیئے، کپتان میگ لیننگ پر میچ فیس کا 20 فیصد جبکہ دیگر کھلاڑیوں پر 10، 10 جرمانہ عائد کیا گیا۔