Live Updates

زلفی بخاری کا اپنے خلاف کیس ختم ہونے کا اشارہ

میرا کیس ہائی کورٹ میں ہے، اگلے ہفتے تک ختم ہوجائے گا۔ معاون خصوصی وزیراعظم زلفی بخاری کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 نومبر 2018 17:49

زلفی بخاری کا اپنے خلاف کیس ختم ہونے کا اشارہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 نومبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اپنا کیس ختم ہونے کا اشارہ دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرا کیس ہائی کورٹ میں ہے، اگلے ہفتے تک ختم ہوجائے گا، اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل پرکسی نے توجہ نہیں دی، تمام مسائل حل کروں گا۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کیس ہائی کورٹ میں ہے، اگلے ہفتے تک ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل بہت زیادہ ہیں ان پرکسی نے توجہ نہیں دی۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل حل ہوں۔ واضح رہے نیب نے زلفی بخاری کا نام آف شور کمپنی ظاہر ہونے پر ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ جس پر نگراں حکومت نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب زلفی بخاری نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

نیب نے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کی مخالفت کردی ہے۔ تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت آج ہوگی۔ زلفی بخاری نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دے رکھی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کی درخواست پرنیب سے جواب طلب کیا تھا۔

دوسری جانب انہوں نے گزشتہ روز ایک سوال پر رپورٹر سے تلخی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت استعفیٰ دوں۔ سوال کسی طریقے سے پوچھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جو بھی حکم جاری کرے گی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیراعظم کے یوٹرن کے سوال پر کہا کہ یوٹرن کا مطلب تصحیح کرنا ہوتا ہے حالات کے مطابق فیصلے بدلتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کرپشن کوختم کیا جائے۔ میرے محکمے میں پہلے ہی بہت کرپشن ہے۔ ممبرکسی بھی پارٹی کا ہو ہمیں کام دے غرض ہے۔ 5 سالوں میں عوام کو فلاحی ریاست بناکردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمر ے پر گیا توتنقید شروع ہوگئی اب پھر تنقید کی جارہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات