ْوزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بچوں کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

پیر 19 نومبر 2018 18:08

ْوزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بچوں کے حقوق کے تحفظ کے عالمی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اورروشن مستقبل ہوتے ہیں۔ صحیح خطوط پر تعلیم و تربیت سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ نئے پاکستان میںبچوں کو ان کے حقوق دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کیلئے اقدامات ہماری ترجیح ہے اور حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کو مشن سمجھ کر انجام دے رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچوں کی بہبود کو یقینی بنانے کا مشن سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان مضبوط شراکت کار کا متقاضی ہے اوراس ضمن میں پائیدار بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد عوام میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عوام میں آگہی پیدا کرنا ہے اور ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ بچوں کی تعلیم،صحت اور ذہنی تربیت کیلئے تما م تر اقدامات بروئے کا ر لائے جائیں گے۔