کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کا م شروع،کمشنر کا دورہ اور معائنہ

ٹریکس سے جھاڑیاں ہٹانے کے کام کا آغاز۔اسٹیشنز پر صفائی جلد شروع ہوگی

پیر 19 نومبر 2018 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) کراچی انتظامیہ نے کراچی سر کلر ریلوے کی بحالی کیلئے اقدامات شروع کر دئے ہیں ۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ڈپٹی کمشنرز اورسرکلر ریلوے حکام کے ہمراہ ریلوے ٹریک کادورہ کیا اورریلوے ٹریکس اور ریلوے اسٹیشنز پر صفائی اور پلیٹ فارم اور بکنگ دفاتر کی صورتحال دیکھی۔ انھوں نے ریلوے ٹریکس اور رائٹ آف وے پر تجاوزات کا معائنہ بھی کیا ۔

انھو ں نے ریلوے حکام کو ریلوے ٹریکس کی بحالی، اسٹیشنوں پر صفائی اور مرمت کا کام فوری شروع کر نے کی ہدایت کی انھوں نے کہا کہ تمام اسٹیشنوں پر ہر اسٹیشن کا نام واضح اور خوبصورت طریقہ سے لکھا جائے بکنگ آفس اور پلیٹ فار م پر رنگ و روغن کیا جائے انھوں نے ہدایت کی سر کلر ریلوے کی بحالی کے لئے پاکستان ریلوے ترجیحی اقدامات کرے تاکہ جلد از جلد ٹرین چلائی جاسکے ۔

(جاری ہے)

انھون نے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ منصوبہ کی بحالی میں حایل تجاوزات کے خاتمہ کے لئے فوری کارروائی کریں، ڈویثرنل سپرینٹنڈنٹ ارشد سلام خٹک ، ڈپٹی کمشنر غربی زاہد میمن، ڈپٹی کمشنر وسطی فرحان غنی ،ڈپٹی کمشنرشرقی علی احمد صدیقی اور بلدیاتی اداروں کے متعقلہ افسران نے انھیں بریفنگ دی ۔کمشنر کراچی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سرکلرریلوے کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

کمشنر نے وزیر مینشن سے اپنے دورہ کا آغاز کیا سرکلر ریلوے کی29 کلومیٹر پر واقع اس کے پورے روٹ کا دورہ کیا۔ ہر اسٹیشن اور ٹریک کو دیکھا۔ جن میں وزیر مینشن،بلدیہ ، شاہ عبد الطیف، سائٹ، منگھوپیر، حبیب بنک، اورنگی،نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد،یاسین آباد، گیلانی، نیپا، الہ دین پارک، ہل ویو،ڈرگ روڈ ، کارساز ہالٹ اسٹیشن شامل ہیںجن مقامات پر پلیٹ فار ٹریک پر جھگیاں، جھاڑیاں، کمرشل سرگرمیاں جاری تھیں متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو انھیں فوری ہٹانے کے لئے احکاما ت جاری کئے۔

انھون نے تجاوزات کا معائنہ کیا انھوںنے ڈپٹی کمشنر ز سے کہا کہ وہ متعلقہ بلدیہ کے تعاون سے تجاوزات ہٹانے کا کام جلد ز جلد شروع کریں یکھی۔ کمشنر نے کہا کہ کراچی سر کلر ریلوے کو جلد از جلد بحال کیا جائے گا ۔ سرکلر ریلوے کو دوبارہ شرو ع کر نے میں کوئی ایسی رکاوٹ نہیں ہے جو دور نہ کی جاسکے ۔ ڈی ایس ریلوے نے کمشنر کو بتایا کہ اکثریتی ٹریک قابل استعمال حالت میں ہے اور اس ٹریک پر ٹرین شروع کی جاسکتی ہے ۔

انھوں نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر ز کو کہا کہ فوی فوری طور پر ٹریک پر موجود تجاوزات تجارتی سرگرمیوں اور دیگر سرگرمیوں کا خاتمہ کریں اور جلد از جلد اس قابل بنائیں کہ ریلوے ٹریک شرو ع کی جاسکے۔ ڈی ایس ریلوے نے بتا یا کہ پاکستان ریلوے نے ریلوے ٹریکس کی بحالی اور ٹریک پر جھاڑیوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا ہے انھوں ۔ ڈپٹی کمشنر وسطی نے بتایا کہ لیاقت آباد فرنیجر مارکیٹ کے دکانداروں کو نوٹسز جاری کر دئے ہیں دو روز میں ہٹانے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنر غربی کو ہدایت کی کہ وہ حبیب بنک اسٹیشن کے دورہ کے موقع پر انھوں نے ڈپٹی کمشنر غربی کو ہدایت کی کہ وہ ٹریک کے نزدیک قائم فیکٹری کو نوٹس جاری کریں اور پابند کر یں کہ وہ صنعتی فضلہ ٹریک پر ڈالنے سے گریز کرے ۔کمشنر نے کہا کہ اہم منصوبہ ہے شہریوں کوسہولت حاصل ہوگی