بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا300روپے مہنگاہوگیا

پیر 19 نومبر 2018 18:49

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکی کمی تاہم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں300روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1222ڈالرسی گھٹ کر1221ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں300روپے اور10سونے کی قیمت میں 257روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت61400روپے سے بڑھ کر61700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت52641روپے سے بڑھ کر52898روپے ہوگئی ۔پیر کوچاندی کی فی تولہ میں10روپے اوردس گرام قیمت میں8.59روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ قیمت820روپے سے بڑھ کر830روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت711.59روپے ہوگئی۔