ورلڈ ہیلتھ آرگنا ئزیشن کے وفدکی ڈاکٹرشیریں مزاری سے ملاقات

ْانسانی حقوق کے تحفظ ، معذور افراد کے حقو ق اور اس حوالے سے قوانین پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 19 نومبر 2018 19:01

ورلڈ ہیلتھ آرگنا ئزیشن کے وفدکی ڈاکٹرشیریں مزاری سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے پیر کو ڈاکٹر نیما سعید عابدکی قیادت میں ورلڈ ہیلتھ آرگنا ئزیشن( ڈبلیو ایچ او) کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ ڈاکٹر مریم ملک، ٹیکنیکل ایڈوائزر، ڈبلیو ایچ او کے علاوہ سیکرٹری انسانی حقوق، رابعہ جویری آغا سمیت وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات کے دوران انسانی حقوق کے تحفظ خاص کر معذور افراد کے حقو ق اور اس حوالے سے قوانین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیںاور جامع ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں،۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ موجودہ قوانین پر عملدرآمد سمیت نئی قانونی سازی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالہ سے مختلف نئے بلوں پر کام کر رہے ہیں جس میں معذور افراد کے حقوق کا بل بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفد نے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت پاکستان بالخصوص وزارت انسانی حقوق کی کوششوں کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :