فلسطینی خاتون نے تحقیق اور لیڈرشپ کے میدان میں ہونیوالے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

پیر 19 نومبر 2018 19:10

الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) دنیائے عرب میں تبدیلی کے پروگرام کی رکن فلسطینی خاتون نے تحقیق اور لیڈرشپ کے میدان میں ہونیوالے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والی فداء ابو ترکی نے بین الاقوامی اہمیت کا حامل گولڈ میڈل جیتنے کیلئے چار اہم مراحل طے کیے جس کے بعد وہ اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق اس مقابلے میں عرب ممالک اور دوسرے ملکوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں نوجوانوں نے حصہ لیا تھا۔ فداء کے بھائی محمد ابو ترکی نے کہا کہ عنقریب ہماری ہمشیرہ کا بیروت میں شاندار استقبال کیا جائیگا جہاں لبنانی وزیراعظم سعد حریری بھی ان سے ملاقات کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا سالانہ چھٹا گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل پانچ سال سے یہ گولڈ میڈل مختلف ممالک کے افراد حاصل کرتے ہیں مگر کسی فلسطینی خاتون کا یہ اعزاز حاصل کرنے کا یہ پہلا موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :