نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عائد ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری

گزشتہ ہفتے کے دوران عالمی گزرگاہ الکراامہ پر25 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روکاگیا

پیر 19 نومبر 2018 19:10

اریحا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عائد ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران صہیونی حکام نے عالمی گزرگاہ الکراامہ پر25 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روکا ۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی پولیس کا کہنا ہے کہ کاغذات اور سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے ’الکرامہ‘ گزرگاہ سے اردن داخل ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

ان میں سے بعض شہریوں کو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ انہیں سفر سے کیوں روکا گیا ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ’الکرامہ‘ گزرگاہ سے 32 ہزار فلسطینیوں کو دو طرفہ آمد ورفت کیلئے گزرنے کی اجازت دی گئی، اس دوران صہیونی فوجیوں نے 81 مشتبہ فلسطینیوں روکا گیا۔فلسطینی شہریوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہاہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر عائد پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہیں اور اسرائیلی انتظامیہ فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے اور انہیں خوفزدہ کرنے کیلئے ان پر سفری قدغنیں عائد کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :