یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے،مقدس مقام کی بے حرمتی جاری

اسرائیلی وزیر زراعت سمیت 53 یہودی شرپسندمسجد اقصیٰ میں داخل ، مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی

پیر 19 نومبر 2018 19:10

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاوئوں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز اسرائیلی وزیر زراعت اور انتہا پسند لیڈر’اوری ارئیل‘ سمیت 53 یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کے ’مراکشی دروازے‘ کے راستے صبح اور شام کے اوقات میں اندر داخل ہوتے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کرتے رہے۔

اس موقع پر مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی دروازے بند کردیئے گئے اور فلسطینیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روک دیاگیا۔اس موقع پر اسرائیلی فوج نے اور پولیس نے آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :