سکھر اسمال ٹریڈرز کا تجارتی مراکز میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا مطالبہ

پیر 19 نومبر 2018 19:18

سکھر اسمال ٹریڈرز کا تجارتی مراکز میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ..
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر حاجی عبدالمتین بندھانی نے شہر کی اہم شاہراہوں و تجارتی مراکز میں تجاوزات کرنیوالوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوں نے کہا کہ نواں گوٹھ، پولیس ہیڈ کوارٹر روڈ، ریس کورس روڈ، شکارپور روڈ، بندر روڈ سمیت اہمگ شاہراہوں و تجارتی مراکز میں بدترین ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ ٹریفک جام رہنے کا بنیادی سبب تجاوزات کی بھرمار ہیں، شہر بھر میں بے ترتیب کار پارکنگ اور رکشوں کی ضرورت سے زیادہ موجودگی کی وجہ بھی بدترین ٹریفک جام کا سبب بن رہی ہے، ، گلی و محلوں میں جگہ جگہ رکشے کھڑے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ اہم شاہراہوں و تجارتی مراکز میں دکانداروں نے اپنی دکانوں کے باہر کئی کئی فٹ جگہ گھیر کر سامان سڑک پر رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام رہنا معمول بنا ہے۔

انہوں نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، میئرو دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اہم شاہراہوں و تجارتی مراکز میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے گرینڈ انسداد تجاوزات آپریشن شروع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :