Live Updates

وزیر اعظم سے شہید ایس پی طاہر داوڑ کی فیملی کی ملاقات ،ْ

عمران خان کی شہید ایس پی طاہر دارڑ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت سے پولیس ڈیپارٹمنٹ ایک ذمہ دار اور فرض شناس افسر سے محروم ہو گیا ہے ،ْوزیر اعظم کی غم زدہ خاندان کو ہر ممکنہ سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی

پیر 19 نومبر 2018 19:20

وزیر اعظم سے شہید ایس پی طاہر داوڑ کی فیملی کی ملاقات ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان سے شہید ایس پی طاہر داوڑ کی فیملی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی، آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے شہید ایس پی طاہر دارڑ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے غم زدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ ایس پی طاہر داوڑ ایک نڈر اور فرض شناس افسر تھے۔ انکی فرض شناسی اور بہادری پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لئے باعث افتخار ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت سے پولیس ڈیپارٹمنٹ ایک ذمہ دار اور فرض شناس افسر سے محروم ہو گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے غم زدہ خاندان کو ہر ممکنہ سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات