سیکرٹری لائیو سٹاک عصمت اللہ خان کاگورنمنٹ ڈیری اورپولٹری فارم کا دورہ،عملہ کی بہترین کارکرد گی پر اطمینان کا اظہار

پیر 19 نومبر 2018 19:34

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) سیکریٹری لائیواسٹاک عصمت اللہ خان کا کڑ کا اچانک دورہ گورنمنٹ ڈیری فارم اور پولٹری فارم قلات گورنمنٹ ڈیری فارم قلات کی عملہ کی بہترین کارکرد گی پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک قلات ڈاکٹر مہر اللہ خان رند سپرنٹنڈنٹ ڈیری فارم قلات ڈاکٹر محمد یونس مینگل منیجر پولٹری فارم ڈاکٹر محمد عارف اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے اس موقع پر سیکریٹری لائیواسٹاک عصمت اللہ خان کا کڑ نے کہا کہ حکومت لائیو اسٹاک کے ترقی کے لیئے کوشان ہیں بلوچستان میں حالیہ خشک سالی سے لائیو اسٹاک بھی کافی متا ثر ہو گئے ہیں اس سلسلے میں چیف سیکریٹری بلوچستان کے ساتھ معاملات چل رہے ہیں بہت جلد اقدامات کی توقع ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیری فارم قلات کے شیڈز کی تعمیر و مرمت کی جائے گی اور ٹیوب ویل کی مزید کھدائی کے لیئے فنڈز جاری کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پولٹری فارم کو فعال بنا یا جائے گا تاکہ قلات کے عوام کو پولٹری مصنوعات سستے داموں مہیا ہو سکیں انہوں نے گورنمنٹ ڈیری فارم اور گورنمنٹ پولٹری فارم قلات کے مسائل حل کر نے کی بھی یقین دہانی کرادی

متعلقہ عنوان :