کوئٹہ میں برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی

پیر 19 نومبر 2018 19:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 20نومبرکومری آبادگرڈسٹیشن کے لیاقت بازارایکسپریس فیڈرسے صبح9بجے تا 12بجے جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے ملک پلانٹ فیڈرسے صبح11بجے تا دوپہر2بجے نیز اسی روز شیخ ماندہ گرڈکے ائیرپورٹ، کڈنی اورعالم خان فیڈرزسے ایک بجے دن تا 3بجے سہ پہر بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح 21نومبرکو شیخ ماندہ گرڈکے نوحصار،اغبرگ ،ہنہ فیڈروں سے 12بجے تا 3بجے سہ پہربجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔