صوبائی وزیرصحت کی ہدایت پر کوہلو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 19 نومبر 2018 19:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کی ہدایت پر کوہلومیں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت ڈاکٹر شاکر بلوچ نے کی اس کے علاوہ فوکل پرسن ایم ایس ہیلپر ہسپتال ڈاکٹر ارباب کامران کا سی ، ہیلپنگ ہینڈ بولان میڈیکل کالج ڈاکٹر شیر زمان و دیگر پروگرام منیجرز اجلاس میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کوہلو میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور میڈیکل کیمپ کی توسط سے غر یب و نادار مریضوں کو زیادہ سے زیادہ مستفید کرانے پر غور و فکر کے علاوہ عملی اقدامات کو مؤثر بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے تاکہ میڈیکل کیمپ کے مثبت اثرات غریب و نادار عوام تک مکمل طور پر پہنچائے جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :