این بی ڈی پی جی سپورٹس انڈر17یوتھ فٹ بال لیگ چمپئن شپ کا آغاز22نومبر سے ہوگا

پیر 19 نومبر 2018 19:34

این بی ڈی پی جی سپورٹس انڈر17یوتھ فٹ بال لیگ چمپئن شپ کا آغاز22نومبر سے ..
حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) این بی پی ڈی جی اسپورٹس لسبیلہ انڈر17یوتھ فٹبال لیگ چیمپئن شپ کا آغاز 22نومبر2018ء سے سہ پہر تین بجے جام میرغلام قادرخان فٹبال گرائونڈ حب میں ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس بلوچستان علی گل کرد اس رنگا رنگ تقریب کے مہمان خاص ہونگے ۔ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیراحمد مینگل، اسسٹنٹ کمشنر حب افتخاراحمد بگٹی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لسبیلہ محمد یوسف بلوچ، نیشنل بینک آف پاکستان CSRڈویژن کے سربراہ محمد اقبال قاسم، اکائونٹس آفیسر محمد انورفاروقی، برانچ منیجرناصر بلوچ ودیگر سرکاری وغیرسرکاری، فلاحی، سیاسی وسماجی اورصحافتی اداروں کے نمائندوں اور اسپورٹس آرگنائزران کی ایک بہت بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

چیف آرگنائزر خدابخش بلوچ نے اس حوالے سے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک، محکمہ کھیل لسبیلہ اور اسپورٹس ڈائریکٹریٹ جنرل کوئٹہ کے تعاون سے لسبیلہ میں یوتھ اورنوجوان نسل کو مثبت اور چست سرگرمیوں کے ذریعے ملک وقوم کی تعمیروترقی میں منفی شہری بنانے کے غرض سے لسبیلہ کی 12فٹبال اکیڈمیز جن میں بیلہ، اوتھل، وندر، سونمیانی ، گڈانی ، حب اور ساکران کی اکیڈمیز مدمقابل شرکت کرے گی جنہیں محکمہ کھیل لسبیلہ کی جانب سے فٹبال یونیفارم بھی دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

یہ رنگا رنگ پروگرام22 نومبر کو سہ پہر 3بجے تمام اکیڈمیز مکمل یونیفارم میں تقریب میں حصہ لے گی۔ افتتاحی میچ لیگ رائونڈ کے گروپ Aمیں بیلہ اکیڈمی کا مقابلہ حب کی آسکانی اکیڈمی کے ساتھ ہوگی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر منظوراحمد بلوچ اور ان کی آرگنائزنگ ٹیم ینگ بلوچ کلب نے گرائونڈ کاکام مکمل کردیاہے۔ ان مقابلوں کو ڈسٹرکٹ لسبیلہ اور کراچی کے ریفریز سپروائز کریں گے۔