پی ٹی سی ایل اسپورٹس گالا2018ء کا اسلام آباد میں آغاز

پی ٹی سی ایل ا سپورٹس گالا 2018ء کا اسلام آباد کے ایف ۔9 پارک میں آغاز ہو گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 نومبر 2018 19:08

پی ٹی سی ایل اسپورٹس گالا2018ء کا اسلام آباد میں آغاز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2018ء) پی ٹی سی ایل ا سپورٹس گالا 2018ء کا اسلام آباد کے ایف ۔9 پارک میں آغاز ہو گیاہے ۔ ہیڈکوارٹرز، جنوبی، شمالی اور مرکزی زونز کی ٹیمیں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، اسکواش اور کرکٹ کے دلچسپ مقابلوں میں حصہ لیں رہی ہیں ۔ افتتاحی تقریب میں ایمپلائیز اور ان کی فیملیزنے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ جہاں بچوں اور فیملیز کے لیے دلچسپ کھیل اور صحت مند سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا ۔



اس موقع پر بریگیڈ ئر (ر) محمد واجد،EVP ایڈمن، پی ٹی سی ایل نے کہا:” پی ٹی سی ایل اپنے ایمپلائیزکی فلاح کے لیے تفریحی سرگرمیوں پر بہت توجہ دیتا ہے ۔ اسپورٹس گالا کے ذریعے ایمپلائیزاور انکے اہلخانہ دلچسپ مقابلوں اور بچے بہترین سرگرمیوں کے ذریعے آپس میں بہترین وقت گزار سکیں گے ۔

(جاری ہے)

ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ملک بھر سے پی ٹی سی ایل کے ایمپلائیزکی بڑی تعداد اپنے ساتھیوں کو مختلف کھیلوں میں فتح کے لیے مقابلہ کرتے دیکھیں گے۔

ہمیں یقین ہے کہ ایسی سرگرمیوں کا انعقا د ایمپلائیزکی اعتمادسازی ، اور صحت مند طرز زندگی کے فروغ کے لئے ضروری ہیں اور ہم اپنے ایمپلائیزکے لیے مستقبل میں بھی ایسے مواقع پیدا کرتے رہیں گے ۔“

پی ٹی سی ایل نے ادارے میں کھیلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ رواں سال کے شروع میں ،پی ٹی سی ایل نے اپنے ایمپلائیزکے بچوں کے لیے ٹینز فٹبال ٹورنامنٹ اور انٹر ٹیلی کام ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن لیگ کا اہتمام کیا، جس میں ایمپلائیزاور ان کے اہلِ خانہ نے بھرپور حصہ لیا۔