انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ قتل کے مقدمات میں مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے

پیر 19 نومبر 2018 19:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ قتل کے مقدمات میں مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 3 میں نقیب اللہ قتل کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سابق ایس ایس پی ملیر را انوار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

مقدمات کے تفتیشی افسر ایس ایس ڈاکٹر رضوان نے رپورٹ جمع کرادی۔

(جاری ہے)

مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ عدالت نے مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ مفرور ملزمان میں سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت، شعیب عرف شوٹر سمیت 9 ملزمان شامل ہیں۔ جبکہ 3 ملزمان نے پہلے ہائیکورٹ اور پھر متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی۔ عدالت نے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس کے احکامات پر منتظم جج نے مدعی کی درخواست پر مقدمات خصوصی عدالت نمبر 2 سے 3 میں منتقل کیئے گئے تھے۔