جاوید حنیف اور دیگر کے خلاف پونے تین ارب روپے سے زائد کی کرپشن ریفرنس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث ملتوی

پیر 19 نومبر 2018 19:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری، جاوید حنیف اور دیگر کے خلاف پونے تین ارب روپے سے زائد کی کرپشن ریفرنس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث ملتوی کردی گئی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو سابق وفاقی وزیر بابر غوری، جاوید حنیف اور دیگر کے خلاف پونے تین ارب روپے سے زائد کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف، رف اختر فاروقی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ ریفرنس میں نیب کے گواہوں کے بیانات قلمبند ہونے تھے۔ ریفرنس میں بابر غوری سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ملزمان پر 2012 میں کے پی ٹی میں 940 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ ملزمان نے قومی خزانے کو 2 ارب 88 کروڑ 55 لاکھ 17 ہزار 8 سو انسٹھ روپے کا نقصان پہنچایا۔