شاہ زیب قتل کیس ،تین دسمبر کو دیگر ملزمان کے وکلا کے دلائل طلب کرلیے

پیر 19 نومبر 2018 19:49

شاہ زیب قتل کیس ،تین دسمبر کو دیگر ملزمان کے وکلا کے دلائل طلب کرلیے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کی مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ،عدالت نے تین دسمبر کو دیگر ملزمان کے وکلا کے دلائل طلب کرلیے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس میں سزا پانے والے ملزمان کی اپیلوں کی سماعت ہوئی جہاں مجرم سراج تالپور اور سجاد تالپور کے وکیل محمود قریشی کے دلائل مکمل کرلیئے ملزمان کے وکلا کا کہنا تھا کہ سراج تالپور اور سجاد تالپور شاہ رخ جتوئی کی گاڑی میں موجود نہیں تھے،دونوں ملزمان سے کوئی ریکوری نہیں ہوئی،گواہوں مین بیانات میں تضاد ہے ،عدالت کا کہنا تھا کہ بے گناہ تھے تو رات گئے فرار کیوں ہوگئے وکیل صدفائی نے کہا کہ حالات خراب ہوگئے تھے اور حملے کا خدشہ تھا ، عدالت کا کہنا تھا کہ یہ تو کہیں بھی ریکارڈ پر نہیں کہ ملزمان کے گھروں پر حملہ ہوا،عدالت نے تین دسمبر کو دیگر ملزمان کے وکلا کے دلائل طلب کرتے پوئے سماعت ملتوی کردی ،شاہزیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی سمیت دو ملزمان کو سزائے موت اور دو کو عمر قید سزا ہے،سپریم کورٹ احکامات پر ہائیکورٹ سزا کے خلاف ملزمان کے اپیلوں پر سماعت کر رہی ہے