اوپن یونیورسٹی ایجوکیشن پر عالمی کانفرنس جلد منعقد کریگی

ٹیچر ایجوکیشن پر ڈینز/ ڈائریکٹرزاور معروف ماہرین تعلیم کا اجلاس18فروری کو منعقد ہوگا

پیر 19 نومبر 2018 20:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی طلبہ کو بامعنی اور سماجی و معاشی مسائل سے وابستہ تحقیق کی جانب راغب کرنے اور تعلیم میں جدید رجحانات کی آگہی کے لئے "ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن"کے موضوع پرچوتھی عالمی کانفرنس بہت جلد منعقد کرے گی۔کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

"تحقیق کا سماجی اثر" ایجوکیشن کانفرنس کا موضوع ہوگا۔کانفرنس سے قبل ،ْ ٹیچر ایجوکیشن پر ڈینز/ ڈائریکٹرزاور معروف ماہرین تعلیم کا اجلاس منعقد ہوگا اوراس اجلاس کی سفارشات عالمی کانفرنس میں مزید زیر بحث آئیں گے اور ٹیچر ایجوکیشن کی اپ گریڈنگ کے لئے اِن سفارشات کو اسٹیک ہولڈرز اور پالیسی سازوں کے سامنے پیش کرنے کے لئے ختمی شکل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی افتتاحی اجلاس 19۔فروری کو منعقد ہوگی۔دو روزہ بحث مباحثوں میں اکیڈمک ریسرچ کو سماجی تبدیلی کا سب سے مفید اور مضبوط ہتھیار بنانے اور جدید زمانے میں لرننگ کے طریقوں پر تفصیل سے اظہار خیال کیاجا گا۔ایلومینائی ایسوسی ایشن کی تقریب بھی اسی روز منعقد کی جائے گی۔زبانی پریذنٹیشن ،ْ پوسٹرز پریڈنٹیشن ،ْ گول میز مباحثے ،ْ پینل مباحثے اور پراجیکٹس کے تحت پریذنٹیشنز ہوں گی۔کسی مجبوری کے باعث کانفرنس میں شرکت سے قاصر عالمی پریڈنٹرز کو آن لائن پریذنٹیش کا موقع فراہم کیا جائے گا۔کانفرنس کی اختتامی تقریب 20فروری کو منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :