دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی19نومبر کو بیت الخلا کا عالمی دن منایاگیا

بس اڈے ،ریلوے اسٹیشن اور عوامی مقامات جہاں روزانہ ہزاروں افراد آتے ہیں کہیں بھی صاف بیت الخلا کی نہیں ہے، رپورٹ

پیر 19 نومبر 2018 20:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی19نومبر کو بیت الخلا کا عالمی دن منایاگیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں حفظانِ صحت سے متعلق آگہی پیدا کرنا ہے۔ پاکستان میں صرف 36فیصد آبادی کو بیت الخلا کی سہولت میسر ہے۔صوبائی دار الحکومت کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں سینی ٹیشن کے سنگین مسائل ہیں ۔

دیہات میں قائم اسکولوں کی بڑی تعداد بیت الخلاء کی سہولت سے محروم ہے۔

(جاری ہے)

بس اڈے ،ریلوے اسٹیشن اور عوامی مقامات جہاں روزانہ ہزاروں افراد آتے ہیں کہیں بھی صاف بیت الخلا کی نہیں ہے۔عوامی مقامات پر بیت الخلا ہیں بھی تو ان کی حالت انہتائی خراب ہے۔عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے مطابق تقریبا 60فیصد آبادی کو گھروں میں بیت الخلا کی سہولت موجود نہیں۔ محفوظ بیت الخلا کی سہولت سے ہر سال 8 لاکھ 42 ہزار افراد کو مرنے سے بچایا جاسکتا ہے۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پرہر سال 4 لاکھ مزدور دم توڑ جاتے ہیں۔