نجی بینک پر سائبر حملے کی تفتیش میں بڑا انکشاف، صارفین کی82کروڑ روپے غائب

پیر 19 نومبر 2018 20:22

نجی بینک پر سائبر حملے کی تفتیش میں بڑا انکشاف، صارفین کی82کروڑ روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) نجی بینک پر سائبر حملے کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی بینک پر روسی ہیکرز نے حملہ کیا تھا، اس دوران میں82کروڑ روپے غائب کردیئے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ہیکرز نے ایک نجی بینک کا ڈیٹا ہیک کرکے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی معلومات حاصل کرلی تھیں جس کے نتیجے میں بینک صارفین کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیکرز اتنے ماہر تھے کہ وہ بینک اسلامی کے سسٹم میں پانچ گھنٹے تک موجود رہے، اس دوران انہوں نے صارفین کی82کروڑ روپے اڑالیے، بینک کی1732کارڈز کا ڈیٹا چوری کیا گیا،جس سی3232 کسٹمرز متاثر ہوئے۔ذرائع کے مطابق ہیکرز نے 80 فیصد ڈیٹا روس سے حاصل کیا اور 41ممالک کے سسٹم کو آپریٹ کیاگیا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ کہ بینک اسلامی کی جانب اپنے سسٹم کو بند کیے جانے کے باوجود ہیکرز بینک کے سسٹم کو باآسانی آپریٹ کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق بینک اسلامی کے سسٹم پر بڑا حملہ روس سے کیا گیا، یورپ، مشرق وسطی کے ہیکرز بھی بینک اسلامی کے سسٹم میں داخل ہوئے۔

متعلقہ عنوان :