جموں،بھارتی پولیس اہلکار کی خودکشی کی کوشش

پیر 19 نومبر 2018 20:36

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میںایک بھارتی پولیس اہلکار نے جموں میں خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گاندھی نگر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سنیل سنگھ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سبھاش چندر نامی پولیس اہلکار نے جموں میں واقع اپنی رہائش گاہ پر اپنی سروس رائفل سے گولی مار کرخودکشی کرنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سبھاش چندر کو شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال جموں لے جایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے ۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔