پاکستانی کھلاڑی نے کینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

ورلڈ اسکواش چمپئن شپ کھیلنا میرے لئے خواب ہے ،ْ دنیائے اسکواش میں پاکستان کانام روشن کرنا چاہتے ہیں ،ْ شاہجہاں خان

پیر 19 نومبر 2018 20:51

پاکستانی کھلاڑی نے کینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) پاکستانی کھلاڑی شاہجہاں خان نے پی ایس اے سائمن وارڈر کینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شاہجہاں خان نے پی ایس اے سائمن وارڈر کینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں فن لینڈ کے ہنرک مسٹونین کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔

(جاری ہے)

کینیڈا کے شہر سارنیا اونٹاریو میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں شاہجہاںخان نے مدمقابل کو بیسٹ آف فائیو مقابلے میں دو کے مقابلے میں تین گیم سے ہرایا۔

ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد شاہجہاں نے ورلڈ اسکواش چمپئن شپ کے مین رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا جو فروری2019ء میں شکاگو میں منعقد ہوگی۔ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد شاہجہاں خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ اسکواش چمپئن شپ کھیلنا میرے لئے خواب ہے اور دنیائے اسکواش میں پاکستان کانام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :