وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری سے ڈاکٹر نیما سعید عابد کی قیادت میں ڈبلیو ایچ او کے وفد کی ملاقات

پیر 19 نومبر 2018 20:51

وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری سے ڈاکٹر نیما سعید عابد کی قیادت میں ڈبلیو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے پیر کو ڈاکٹر نیما سعید عابد کی قیادت میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او) کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ ڈاکٹر مریم ملک، ٹیکنیکل ایڈوائزر، ڈبلیو ایچ او کے علاوہ سیکرٹری انسانی حقوق رابعہ جویری آغا سمیت وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات کے دوران انسانی حقوق کے تحفظ خاص کر معذور افراد کے حقو ق اور اس حوالہ سے قوانین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور جامع ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ قوانین پر عملدرآمد سمیت نئی قانون سازی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالہ سے مختلف نئے بلوں پر کام کر رہے ہیں جس میں معذور افراد کے حقوق کا بل بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفد نے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت پاکستان بالخصوص وزارت انسانی حقوق کی کوششوں کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :