ْہیٹی ،ْ حکمرانوں کے اربوں ڈالر کی کرپشن کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں 6 افراد ہلاک ،ْ درجنوں زخمی

پیر 19 نومبر 2018 21:48

پورٹ او پرنس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) ہیٹی میں حکمرانوں کے اربوں ڈالر کی کرپشن کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔عالمی ادارے کے مطابق ہیٹی میں حکومت کی کرپشن کے خلاف ہونے والے مظاہروں نے تشدد کی شکل اختیار کرلی ہے، جلائو گھیرائو سمیت مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ،ْ درجنوں افراد زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

دارالحکومت پورٹ او پرنس میں 6 ہزار سے زائد سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے باوجود پٴْرتشدد واقعات سب سے زیادہ انہی علاقوں میں پیش آئے ،ْپولیس نے 15 مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔کرپشن مخالف مظاہروں کا آغاز وینزویلا آئل پروگرام میں 3.8 ارب ڈالر کی کرپشن کے انکشاف کے بعد شروع ہوا۔ یہ رقم وینزویلا سے تیل کے بحران پر قابو پانے کیلئے وصول کی گئی تھی ۔ہیٹی کے صدر جووینیل موائس نے اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کے لیے طلب کرلیا تاہم اپوزیشن یہ معاملہ سڑکوں پر طے کرتی نظر آرہی ہے جس کے باعث شہر شہر اور گلی گلی پٴْر تشدد مظاہروں کاسلسلہ پیر کو بھی جاری رہا