روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے قریبی لیفٹیننٹ نے 5 سالہ بچے کو لگاتار 4 ہزار ایک سو 5 پریس اپس کرنے پر مرسڈیز کا تحفہ دیا

پیر 19 نومبر 2018 21:48

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے قریبی لیفٹیننٹ نے 5 سالہ بچے کو لگاتار 4 ہزار ایک سو 5 پریس اپس کرنے پر مرسڈیز کا تحفہ دیا،میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے ایک قریبی لیفٹیننٹ نے ایک 5 سالہ بچے کو لگاتار 4 ہزار ایک سو 5 پریس اپس کرنے پر مرسڈیز کا تحفہ دیا ہے۔چیچنیا کے رہنما رمضان قادروف نے رحیم کورئیف نامی 5 سالہ بچے کو یہ تحفہ لگاتار 2 گھنٹے 25 منٹ کی کامیابی کے بعد لگڑری گاڑی کی چابیاں دیں۔

(جاری ہے)

چیچنیا کے حکمران نے بچے کو حکم دیا کہ اپنے والد کو گاڑی ڈرائیو کرنے دیں آپ اس مرسڈیز میں سوار ہونے کے اہل ہیں۔تاہم یہ واضح نہیں کہ ٹیکس دہندگان نے اس گاڑی کے 28 ہزار پونڈ کی ادائیگی کی یا رمضان قادروف نے اپنی ذاتی دولت سے کی۔اس حوالے سے جاری کی گئیں تصاویر میں ڈیوبا یورتھ کے رہائشی رحیم کو مرسڈیز بینز سی کلاس کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہوئے دیکھا گیا۔تحفے میں دی گئی گاڑی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ’ اب بچے کے والد کو اسے ورزش پر لے جانے کے لیے ٹیکسی میں جانا نہیں پڑیگا۔4 ہزار ایک سو 5 لگاتار پریس اپس اس حوالے سے نیا ریکارڈ ہے تاہم اسے روس میں رجسٹر نہیں کیا گیا تھا کیونکہ حکام ویڈیو کے معیار سے مطمئن نہیں تھے۔