کوئٹہ، پانی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اس کے بغیر زندگی ناممکن ہے، حاجی نورمحمد دمڑ

عوام کو پانی کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کر یں گے ،واسا کو جدید خطو ط پر استو ار کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوںپراصلاحات کی اشد ضرورت ہے،صوبائی وزیر پی ایچ ی اینڈ واسا

پیر 19 نومبر 2018 22:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) صوبائی وزیر پی ایچ ی اینڈ واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے کہا کہ پانی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اس کے بغیر زندگی ناممکن ہے عوام کو پانی کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کر یں گے ۔واسا کو جدید خطو ط پر استو ار کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوںپراصلاحات کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے واسا مین آفیس کے دورے کے دوران بر یفنگ دیتے ہوئے کی۔

منیجنگ ڈائر یکٹر واسا مجیب الرحمان قمبر انی نے صوبائی زیر واسا کومحکمے ے بارے یں سیکشن وائز تفصیلی بر یفنگ دی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دومڑ نے کہا کہ گورنمنٹ کاپیسہ ذائع ہونے نہیں دیں گے واسا اپنے تمام صارفین سے روینیوجمع کرائیں تاکہ واسا حکومت کی مالی تعاون کے محتاج نہ ہو ۔

(جاری ہے)

کوئی بھی ہو جو واسا کاپیسہ جمع کرنے سے دریغ کرتا ہے ان کے خلاف تادیبی کا رروائی کی جانب سب ے پہلے ان کے کمر شل اور گھر یلو صارفین کے کنکشن کاٹ دیے جائیں گے ۔

انہوں نے اس ضمن میں کہا کہ ہر سب ڈویژن کے واسا آفیس میں ایس ڈی او کے ساتھ رو ینیو آفیسر ( Revenue officer)کا ہونابھی لا زمی ہے تاکہ مہوار محکمے کا پیسہ جمع ہوسکے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہر مہینے میری سربرا ہی میں واسا کا پر وگر یسو جائزہ میٹنگ ( Progressive Review Meeting) ہوگی جس سے محکمے کی کارکردگی میں فعا لیت اور بہتری لایاجا سکتاہے ۔عوام کے پانی جیسے بنیادی نو عیت کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے بھرپور کو شش کر ینگے ۔

پانی کی ضیا ع اور قلت پر قابو پانے کیلئے مر بوط پالیسی مرتب کرینگے ۔دریں اثناء ایم ڈی واسانے اس ضمن میں کہا کہ واساکمرشل اور گھر یلو صا رفین سے تقریباً چالیس سے پچاس فیصد روینیو ( پیسہ ) جمع کررہے ہیں ۔اس موقع پرایم ڈی واسا مجیب الرٰ حمن قمبر انی ، ڈپٹی ڈائریکٹر آصف خان دمڑ اور دیگر افیسران بھی موجو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :