10سال میں پاکستان ٹیم 200 سے کم ہدف کے تعاقب میں پانچ بار ناکام رہی، عالمی ریکارڈ بن گیا

پیر 19 نومبر 2018 22:01

10سال میں پاکستان ٹیم 200 سے کم ہدف کے تعاقب میں پانچ بار ناکام رہی، عالمی ..
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) ابو ظہبی میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دنیا کی کسی بھی ٹیم کی پانچویں سب سے کم ترین مارجن سے فتح تھی۔گذشتہ 10 سال میں پاکستان ٹیم 200 سے کم ہدف کے تعاقب میں پانچ بار ناکام رہی اور یہ عالمی ریکارڈ ہے۔ ایک سال کے دوران ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بیٹسمین 200 سے کم اسکور نہ بنا سکے۔

(جاری ہے)

بھارت دو جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیم ایک ایک بار 200 سے کم اسکور نہ بناسکی اور میچ ہار گئی۔چھوٹے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کی طرف گامزن تھی لیکن پھر بیٹنگ لائن کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم نے یوٹرن لیا اور جیتا ہوا میچ ہار گئی۔پیر کو چوتھے روز 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 171 رنز ہی بنا سکی۔2017میں پاکستانی ٹیم دو بار 200 سے بھی کم اسکور پر ہمت ہار چکی ہے۔ ڈیڑھ سال میں پاکستانی ٹیم کو تیسری بار جیت کیلئے 200 سے کم رنز کا ہدف ملا لیکن وہ میچ نہ جیت سکی۔۔