پاک کیوی ٹیل اینڈرز کی ناقص کارکردگی نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

پیر 19 نومبر 2018 22:01

پاک کیوی ٹیل اینڈرز کی ناقص کارکردگی نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے ابو ظہبی ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے ٹیل اینڈرز انتہائی ناقص کارکردگی کے باعث ورلڈ ریکارڈ قائم کر گئے۔ دونوں ٹیموں کے آخری پانچ پانچ کھلاڑیوں نے دونوں اننگز کھیلیں کیونکہ دونوں ٹیمیں 4 بار آ?ٹ ہوئیں اور کوئی اننگز ڈکلیئر نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور نیوزی لینڈکے آخری پانچ پانچ کھلاڑیوں نے 20 پارٹنر شپس قائم کیں جن کے نتیجے میں صرف 136 رنز بن سکے۔

یہ یکم جنوری 1979 کے بعد سے اب تک کا ٹیل اینڈرز کا کم ترین سکور ہے۔اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ پاکستان کے پاس ہی تھا جو اس نے 16 اپریل 1993 کو ویسٹ انڈیز کے ساتھ مل کر قائم کیا تھا۔ پورٹ آف سپین میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیموں کی آخری 20 پارٹنر شپس میں 152 رنز بنے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :