پاکستان نے بہترین کوشش کی تاہم نیوزی لینڈ کو شاندار جیت پر مبارکباد دیتا ہوں ، شاہد آفریدی

پیر 19 نومبر 2018 22:01

پاکستان نے بہترین کوشش کی تاہم نیوزی لینڈ کو شاندار جیت پر مبارکباد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کھلاڑی شاہد آفریدی نے پاکستان کی شکست پر پیغام جاری کرتے ہوئے نیوز ی لینڈ کو مبارک باد پیش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 رنز سے شکست دیدی ہے تاہم اظہر علی کے 65 رنز بھی ٹیم کے کسی کام نہیں آ سکے۔

(جاری ہے)

میچ کے فیصلے کے بعد شاہد آفریدی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ کرکٹ کا شاندار کھیل ، ٹیسٹ میچ سب سے زبردست فارمیٹ ہے ، نیوزی لینڈ کو شاندار جیت پر مبارک باد دیتے ہیں اور پاکستان نے بھی بہترین کوشش کی۔

ان کا کہناتھا کہ انشااللہ پاکستانی ٹیم دوبارہ واپس آ ئے گی۔ شاہد آفریدی نے حسن علی اور یاسر شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں نے شاندار گیند بازی کی۔۔

متعلقہ عنوان :