خادم الحرمین کی سعودی ولی عہد کو مستقبل کی نسل کی تیاری کے لیے اقدامات کی ہدایت

ملک کی ترقی میں سعودی شہریوں کو مرکزی قوت کی حیثیت حاصل ہے۔سعودی ولی عہد نے نوجوانوں سے ویڑن 2030ء کے تحت ایک نئے سعودی عرب کا وعدہ کیا ہے

پیر 19 نومبر 2018 22:05

خادم الحرمین کی سعودی ولی عہد کو مستقبل کی نسل کی تیاری کے لیے اقدامات ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ہدایت کی ہے کہ مملکت کی نوجوان نسل کی مستقبل کے لیے تیاری اور انسانی صلاحیتوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے سعودی شوریٰ کونسل کے ساتویں اجلاس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ مملکت میں ترقیاتی اہداف قابلِ اطمینان شرح سے حاصل کیے جارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں سعودی شہریوں کو مرکزی قوت کی حیثیت حاصل ہے۔سعودی ولی عہد نے نوجوانوں سے ویڑن 2030ئ کے تحت ایک نئے سعودی عرب کا وعدہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ ویڑن کوئی خواب نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے اور اس کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔