بالی ووڈ اداکارہ ششمیتا سین 14سال بعد ٹیکس مقدمے میں بے قصور قرار

پیر 19 نومبر 2018 22:05

بالی ووڈ اداکارہ ششمیتا سین 14سال بعد ٹیکس مقدمے میں بے قصور قرار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) بولی وڈ اداکارہ ششمیتا سین کو 14 سال پرانے ٹیکس کے مقدمے میں بے قصور قرار دے دیا گیا۔ اداکارہ پر 2003 اور 2004 سے اپنی کمائی پر مکمل ٹیکس نہ دیے جانے کا ایک مقدمہ چل رہا تھا، ان پر الزام تھا کہ اداکارہ نے اپنی کمائی کم بتاکر ٹیکس ادا نہ کرنے کا ڈرامہ رچایا۔ان کے خلاف بھارت کا محکمہ ٹیکس تحقیقات جاری رکھے ہوئے تھا، جس کے تحت ممکنہ طور پر ان پر 35 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب طویل تحقیق کے بعد انہیں بے قصور قرار دے دیا گیا۔انکم ٹیکس اپیل ٹربیونلنے طویل تحقیق کے بعد سشمیتا سین کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ کو جو پیسے ملے ان پر ٹیکس عائد نہیں ہوتا۔ اداکارہ پر الزام تھا کہ انہیں 2003 اور 2004 میں ملٹی نیشنل کمپنی کوکا کولا نے مجموعی طور پر ایک کروڑ 45 لاکھ روپے دیے تھے، جس میں سے اداکارہ نے صرف 55 لاکھ روپے پر ٹیکس ادا کی تھی۔رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ سشمیتا سین کو کمپنی نے بقیہ 95 لاکھ روپے کمائی کی مد میں نہیں بلکہ کمپنی کے ایک اعلیٰ عہدیدار پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے کی مد میں دیے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :