سنی لیون کے بعد شاہ رخ خان پر بھی سکھوں کے جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد

پیر 19 نومبر 2018 22:05

سنی لیون کے بعد شاہ رخ خان پر بھی سکھوں کے جذبات مجروح کرنے کا الزام ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی پر رواں برس سکھوں نے اپنے جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مہم شروع کی تھی۔سکھوں کی نمائندہ تنظیم ‘شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی’(ایس جی پی سی) نے سنی لیونی پر اپنی ویب سیریز کرن جیت کور: دی انٹولڈ اسٹوری آف سنی لیونی‘ میں سکھوں کے نام کا ٹائیٹل ’کور‘ استعمال کرنے پرانہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

(جاری ہے)

سکھ مذہبی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ‘کور’ کے لفظ کا تخلص سکھ مذہب کی پیروکار خواتین کو سکھ گرو کی جانب سے اس وقت دیا جاتا ہے، جب وہ سکھ مذہب کی تعلیمات پر مکمل عمل کرتی ہیں۔ساتھ ہی سکھوں کی نمائندہ جماعت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے کبھی بھی سکھ تعلیمات پر عمل نہیں کیا، جب کہ ان کی جانب سے اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں ‘کور’ کا نام استعمال کرنے سے سکھ افراد کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔تاہم اب سکھوں نے بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان پر بھی جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ سکھ کمیونٹی کے ایک رہنما کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر جلد سماعت ہوگی۔۔