ٹھگز آف ہندوستان کی ناکامی نے فلم ڈسٹری بیوٹرز کو پریشان کردیا

پیر 19 نومبر 2018 22:05

ٹھگز آف ہندوستان کی ناکامی نے فلم ڈسٹری بیوٹرز کو پریشان کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کے بعد اب عامر خان کی ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی ناکامی نے بھی فلم ڈسٹری بیوٹرز کو پریشان کردیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی موجودگی کسی بھی فلم کی کامیابی کے لیے کافی ہوتی ہے اور ان کی پچھلی تمام فلمیں ہی بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہیں جن میں ’تھری ایڈئٹس، ’پی کے‘، دھوم تھری‘ اور ’دنگل‘ شامل ہیں تاہم اس بار ان کے ہمراہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی موجودگی کے باوجود فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ مداحوں کو اپنے طرف کھینچنے میں ناکام رہی اور دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے کے باوجود فلم پہلے ہفتے میں وہ بزنس حاصل نہ کرسکی جس کی امید کی جارہی تھی۔۔