اسلام آباد پولیس کانسٹیبل کو دوران ڈیوٹی زخمی اور ا سرکاری ریفل چھیننے والے مزید چار ملزمان گرفتار ، دو پسٹل برآمد

پیر 19 نومبر 2018 22:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) آئی نائن پولیس نے وفاقی پولیس کے کانسٹیبل کو دوران ڈیوٹی فائرنگ کر کے زخمی اور اس کی سرکاری ریفل چھین کر لے جانے والے مزید چار ملزمان کو گرفتار کر تے ہوئے ملزمان سے دو پسٹل برآمد کر لئے ۔ملزمان نے آئی ایٹ میں ایگل ڈیوٹی پر مامور پولیس کنسٹیبل اکبر علی کو چیک کرنے پر فائرنگ کر کے اپاہج کر دیا تھا جبکہ دوسرے پولیس ملازم ساجد سے سرکاری ریفل اور 30روند لے کر فرار ہو گئے تھے ۔

جس پر آئی جی اسلام آباد نے ایس ایچ او آئی نائن ارشاد علی ابڑو کو کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جنہوں نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے دوسرے ہی دن ملزمان کا سراغ لگا لیا اور ان کو گرفتار کرنے کیلئے ہری پور کے علاقہ میں وہاں کی مقامی پولیس کے ساتھ ریڈ کیا تھا جہاں پر ملزمان نے دوبارہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز تھانہ آئی نائن کے ایس ایچ او ارشاد ابرو نے کاروائی کرتے ہوئے مزید دو ملزمان ضیاء الحق اور ارشد محمود کو گرفتار کر لیا جن سے دو پسٹل بمعہ 8روند بھی برآمد کر لئے گئے ۔واضع رہے کہ اس سے قبل وفاقی پولیس چار ملزمان اسرار ،نوید،اور مھمد اشرف کو پہلے ہی گرفتار کر کے جیل بھیج چکی ہے جبکہ باقی دو ملزمان قاسم اور منیر ہری پور پولیس کے پاس ہیں جنہیں عدالت کے ذریعے ٹرانسفر کر کے اسلام آباد لایا جائے گا ۔۔۔۔۔۔