ضلعی وٹریفک پولیس راولپنڈی نے 12ربیع الاول کیلئے سکیورٹی و ٹریفک پلان تشکیل دے دیا

ضلعی پولیس کی4ہزاراور ٹریفک پولیس کی575 افسران و ملازمین ڈیوٹی دیں گے

پیر 19 نومبر 2018 22:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) ضلعی وٹریفک پولیس راولپنڈی نے 12ربیع الاول (عید میلاد النبیﷺ )کے لئے سکیورٹی و ٹریفک پلان تشکیل دے دیاہے سکیورٹی پلان کے مطابق راولپنڈی میں ضلعی پولیس کی4ہزاراور ٹریفک پولیس کی575 افسران و ملازمین ڈیوٹی دیں گے ضابطہ اخلاق کے مطابق جلوس میں بڑی گاڑیوں کے داخلے اور میوزیکل آلات کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گاجلوس میں ٹریکٹر ٹرالی،شہزور،مزدا،ٹرالر اور ٹرک وغیرہ کا داخلہ ممنوع ہوگاجبکہ300 گزکے ایریا میں کسی بھی قسم کی پارکنگ پرمکمل پابندی ہو گی اورراولپنڈی شہر میں بھاری ٹریفک کا داخلہ بھی بند رہے گاضلعی پولیس کی جانب سے جاری سکیورٹی پلان کے مطابق ضلعی پولیس کی4ہزار افسران و ملازمین میں مرکزی جلوس کے لئے ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ ، لیڈیز پولیس سمیت2ہزار افسران و ملازمین ڈیوٹی دیں گے مرکزی جلوس کے روٹ کی سپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے سرچنگ کرائی جائے گی جلوس کے روٹ پر کسی مشکوک گاڑی ، موٹر سائیکل ، ریڑھی اور کسی شخص کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے گا کسی بھی شخص کو چھت پر کھڑا ہونے کی اجازت نہ ہو گی جلوس میں داخل ہونے والی گاڑیوں کو مکمل چیک کرنے کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا ضابطہ اخلاق کے مطابق جلوس میں بڑی گاڑیوں کے داخلے اور میوزیکل آلات کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا مرکزی جلوس میں داخلے کیلئے گاڑیوں اور دیگر چھوٹے جلوسوں کو صرف مختص کردہ داخلہ مقامات سے شامل ہونے دیا جائے گاضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر موجود ناکہ بندی پوائنٹس پر سخت چیکنگ کی جائے گی مرکزی جلوس میں آنے والے تمام چھوٹے راستوں کو بلاک کر کے جلوس میں داخل ہونے والے اشخاص کی جسمانی تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس لائن ہیڈ کو ارٹرز میں پولیس کی اضافی نفری ہمہ وقت تیار رہے گی ادھرٹریفک پلان کے تحت 7ڈی ایس پی، 47انسپکٹر،490وارڈن افسران اور27ٹریفک اسسٹنٹ ڈیوٹی دیں گے عید میلاد النبیؐ کی صبح جلوس کے آغاز سے اختتام تک اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو مری روڈ پر آغاز فلائی اوور چاندنی چوک اور راول روڈچوک سے جانب صدر جانے والی تمام ٹریفک کو راول روڈ پرمو ڑ دیا جائیگا جو ٹیپو روڈ یا ایئر پورٹ روڈ سے صدر جائے گی جبکہ مریڑ چوک سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو مریڑ چوک سے ایئر پورٹ روڈ اور راول روڈ سے چاندنی چو ک سے اسلام آباد بھجوایا جائے گا اسی طرح لیاقت باغ سے جانب فوارہ چوک جانے والی ٹریفک کو ڈی اے وی کالج چوک سے گوالمنڈی کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا سی ٹی او نے بتایا کہ تمام ٹریفک کو متبادل راستوں پررواں دواں رکھا جائیگاانہوں نے بتایا کہ کینٹ ایریا میں کلمہ چوک سے جانب 22نمبر چوک آنے والی ٹریفک کو ہارلے سٹریٹ سے ڈائیورٹ کیا جائے گا اسی طرح خٹک چوک اورسی ایم ایچ سے جانب بکرا منڈی روڈ اور ٹینچ روڈ جانے والی ٹریفک کو ہارلے سٹریٹ ڈائیورٹ کیا جائے گا جلوس مال روڈ کے قریب پہنچنے پر کچہری چو ک سے جانب صدر آنے والی ٹریفک کو ٹی ایم چوک سے جانب مری روڈ ڈائیورٹ کیا جائے گااسی طرح جب جلوس مال روڈ کے قریب ہو گا تو پشاور روڈ سے ایم ایچ چوک آنے والی ٹریفک کو قاسم مارکیٹ سے جانب شیرخان روڈ ڈائیورٹ کیا جائے گا مریڑ چوک سے جانب صدر جانے والی ٹریفک کو کچہری چوک کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا ۔