قومی اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس 23 نومبر سہ پہر تین بجے طلب

پیر 19 نومبر 2018 22:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) قومی اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس جمعہ 23 نومبر کو سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (3) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں اہم قومی امور سمیت ایوان کی معمول کی کارروائی نمٹائی جائے گی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس مسلم لیگ (ن) کی طرف سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔